کے کے ٹی آرتھوپیڈک سپائن سنٹرمیں ریڑھ کی ہڈی بشمول گردن اورکمردردکی تکالیف اورامراض کا جدیدترین طریقوں اوربغیر آپریشن کے علاج کیاجاتاہے۔آج سے بیس سال پہلے گردن اورکمردرد کا کوئی باقاعدہ علاج موجودنہ تھا۔ کے کے ٹی یعنی خان کائنیٹک ٹریٹمنٹ کے بانی ڈاکٹراسلم ایچ خان نے مریضوں کی تکلیف اوراس کے علاج کی ضروت کو محسوس کیا، انہوں نے کے کے ٹی کا آغازکیا،جس کے ذریعے ایساطریقہ علاج وضع کرنے کا مشن پوراہواجس سےگردن اورکمردردسمیت ریڑھ کی ہڈی کے جملہ امراض کی بنیادی وجوہات کو مکمل طورپر ختم کیاجاسکے۔وہ نامورریسرچرزاورانجینئرزکے ساتھ مل کرکے کے ٹی جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی صورت میں ، اپنے خواب کو حقیقت کا رُو پ دینے کے قابل ہوئے۔

دُنیاکی معروف یونیورسٹیوں کے اشتراک سے ہونے والی تحقیق کے بعد، کے کے ٹی آرتھوپیڈک سپائن سنٹرہیلتھ کینیڈااورامریکی ادارے فوڈاینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے منظورشدہ ہے۔کمزورریڑھ کی ہڈی والے مریضوں کی تکالیف کے لیے اپنے حیران کن طبی فوائدرکھنے کی بدولت کے کے ٹی ٹیکنالوجی کو دیگرممالک مثلاًپاکستان، بھارت، چین ، جرمنی، متحدہ عرب امارات، اردن ، تائیوان اورقطرکے ہیلتھ ریگولیٹری اداروں میں جلد قبولیت اورشہرت حاصل ہوگئی۔

کے کے ٹی آرتھوپیڈک سپائن سنٹرکمردرداورگردن کے دردکے مریضوں کے لیے بغیرآپریشن کے علاج کی سہولت مہیا کرتاہے۔اس طریقہ علاج سے ریڑھ کی ہڈی اپنی دُرست جگہ پر اچھی طرح بحال ہوجاتی ہےاوراس سے ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں کو صحیح علاج ممکن ہوتاہے۔ریڑھ کی ہڈی کو درست طریقے سے بحال کرنےاورسہارادینے سے حرکت کرنے کی صلاحیت کو محفوظ رکھاجاسکتاہےاوراس میں بگاڑ کے ایسے عوامل کو کم یابالکل ختم کیاجاسکتاہے،جواکثرچوٹ یا بڑھاپے سے جڑے ہوتے ہیں۔

ریڑھ کی ہڈی کے بگاڑاورخلل کے علاج کے لیے کے کے ٹی ٹیکنالوجی میں منفردقسم کی ساونڈویوفریکوئنسی استعمال کی جاتی ہے۔اس سے غیرمتناسب ریڑھ کی ہڈی آرام سے اوربغیرکسی دردکے واپس اپنی دُرست حالت میں آجاتی ہے۔ریڑھ کی ہڈی کی بحالی سےانسا ن کو زندگی کاکھویاہوالُطف واپس مل جاتاہے۔کے کے ٹی کے منفرد تعارف اورتشخیص اورعلاج کے مربوط نظام کی بدولت اسے میڈیکل شعبےمیں نمایاں مقام حاصل ہے۔

کے کے ٹی نہ صرف مرض کے علاج بلکہ مریضوں کوصحت مند غذا،ورزش اورطرزِزندگی میں تبدیلی کے بارے میں آگاہی کےذریعے بھی بہبودکی سوچ کا حامل ادارہ ہے۔کے کےٹی کے طریقہ علاج میں شامل انفرادی ورزشوں کے پلان اورطرزِ زندگی میں تبدیلی سے معیارِ زندگی میں بہتری ،شدید تکلیف سے نجات اورریڑھ کی ہڈی کی حرکت اورلچک کو یقینی بنایاجاسکتاہے۔

کے کے ٹی آرتھوپیڈک سپائن سنٹرلاہور گردن اورکمردردکی تکلیف میں مبتلا افرادکو منفرد اورنئی ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے والا پاکستان کاسب سے پہلاادارہ ہے۔ملک بھر میں کے کے ٹی کے کئی سنٹرقائم ہوچکے ہیں اورکچھ جلد قائم کیے جائیں گے۔

پاکستان اوردُنیابھرمیں کےکےٹی کے جدیدترین سنٹرز، طبی ماہرین اوردُنیابھرمیں تسلیم شدہ طریقہ علاج کے بارے میں جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں۔

TIP OF THE DAY "Kick the SMOKING habit, ease your BACK PAIN! Smoking may trigger back pain. Nicotine in cigarette smoke can decrease the blood flow to joints in the back and can delay healing as well as increase the risk for further injury."

Message from Leading Researcher

Dr. Geoff Desmoulin, PhD

Certifications & Affiliations

Main Menu