پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اورکے کےٹی سپائن سنٹرپاکستان میں کون سی قدرمشترک ہے؟پاکستانی کرکٹ لیجنڈمصباح الحق نےاپنے تازہ ترین ٹی وی کمرشل میں کےکےٹی کے علاج کی توثیق کیو ں کی ہے؟
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعدآج کل مصباح الحق پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ ہم مصباح الحق کے مضبوط کرداراوران کے عمدہ کھیل کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن کے کے ٹی(KKT)کے بارےمیں بہت کم علم رکھتے ہیں۔گوگل پر سرچ کرنے پر ان دونوں کے اس جوڑکے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوا۔
جس طرح مصباح الحق اس لحاظ سے منفردکھلاڑی ہیں جو کرکٹ کے کھیل کی ایک مکمل عملی صورت رکھتے ہیں۔اسی طرح کےکےٹی کو اس بات پر فخر ہے کہ یہ آوازکی لہروں(Sound waves) کے ذریعے ریڑھ کی ہڈی کی بافتوں کی دوبارہ افزائش اورریڑھ کی ہڈی کو درست حالت میں بحال کرنے والے منفرد طریقہ علاج کا بانی ادارہ ہے۔
مصباح الحق کرکٹ کی دنیامیں ٹھنڈےودھیمے مزاج اور “سچ پکے سومیٹھاہو”کی طرح کی سست روی کی حکمت عملی کی بدولت مقبول ہیں ، جو اکثرپریشان کن لیکن عام طورپرسودمندثابت ہوتی ہیں۔کےکےٹی بھی دماغی بے حسی کی ادویات یا آپریشن کا مشورہ دے کر جارحانہ حکمت عملی اختیارنہیں کرتابلکہ مصباح الحق کی طرح ٹھنڈے مزاج کے ساتھ شاٹ کھیلنے کا اندازاپناتاہے جو توقع سے زیادہ عرصے تک چلنے والے اورہمیشہ کے لیے موثرہوتے ہیں۔
کے کےٹی کینیڈاکے معروف ڈاکٹراسلم خان کی کاوشوں کا عملی نتیجہ ہے ، جنھوں نے اعصابی، پٹھوں اورہڈیوں کی بیماریوں اورآوازکی لہروں(Sound waves)کی ٹیکنالوجی پر گہری تحقیق کی اوردونوں کو یکجاکرکے منفرد طریقہ علاج دریافت کیا ۔ اس سے پہلے مروجہ طریقہ علاج کاانحصارقدیم اورجارحانہ طریقوں پر تھا جس میں بنیادی وجوہات کاحل موجودنہ تھا۔
آپریشن اورادویات کے ذریعے علاج انتہائی شدید نوعیت کے علاج ہیں کیونکہ ان سے روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجا م دینے کا اندازبدل جاتاہے اورایتھلیٹس کے لیے یہ اوربھی بڑاچیلنج ہے جب وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا اپنے جسم پرکوئی کنٹرول نہیں ہے۔کےکےٹی ان ایتھلیٹس کے لیے بے حدمفیدہے جوکھیل کے دوران لگنے والی چوٹوں کے علاج کے لیے مہینوں یا سالوں کاانتظارنہیں کرسکتے اورکسی جارحانہ طریقہ علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
جس طرح پاکستان کرکٹ میں بہتری آرہی ہے ، اسی طرح ہیلتھ کیئر کے بارےمیں عوامی شعوربھی بیدارہورہاہے۔لوگ فرق جانتے ہیں کہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر کس طرح وہ سہولتیں ارزاں نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں اوریہ صرف پاکستان میں دستیاب ہیں جوپہلے مروج نہ تھیں۔اب یہ سب اس طریقہ علاج سے مطمئن ہیں ۔
ہم نے جس طرح ہر کھیل میں غیرمعمولی صلاحیت کے حامل ایتھلیٹس پیداکیے ہیں ، اسی طرح علاج کے ایک ایسے طریقے کی ضرورت تھی جونہ صرف جدیدہوبلکہ موازنہ اورمطابقت بھی رکھتاہو۔کےکے ٹی کا انقلابی طریقہ علاج نہ صرف کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے مفید ہے بلکہ یہ زندگی کے ہر شعبے کے افرادکے لیے مفید ہے۔ ہمارے فوجی جوان زیادہ تیزی کے ساتھ صحت یاب اورمزید تندرست ہوکر اپنی ڈیوٹی پر واپس لوٹ سکتے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل زیادہ بہترطریقےسے آرام کرسکتی ہے کیونکہ بڑی عمرکے افرادجب بوڑھے ہوں گے تومحفوظ ہاتھوں میں ہوں گے۔
میڈیکل پروفیشنلزاورمتعلقہ شعبہ اس دریافت سے ترقی کرسکتاہے ۔مزید یہ کہ جدید اوربین الاقوامی سطح پر دستیاب عالمی معیارکے طریقہ علاج کی سہولیات کی فراہمی، میڈیکل کے طلبہ کی ٹریننگ کی ذمہ داری اپنے سرپرلے سکتے ہیں تاکہ ان طلبہ کو مہارت حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک نہ جاناپڑے۔
یہ کہنامناسب ہوگاکہ مصباح الحق نے ایک بارپھر ایسی ٹیم کا انتخاب کیاہے جو کھیل کی دلدادہ ہے۔کےکےٹی آوٹ ہونے کا چانس لیے بغیرچاربرس کی شانداراننگ کھیل چکاہے ۔امید ہےکہ یہ پارٹنرشپ لمبے عرصے تک چلے گی!